امریکی ایوان نے پیٹ ہیگسیتھ کا مواخذہ مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے مواخذے کی ایک کارروائی کے دوران وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ ایوان میں ہیگسیتھ کو عہدے سے ہٹانے کی یہ کوشش 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے ناکام ہوئی۔

یہ مواخذاتی قرار داد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی ریپبلکن پارٹی کے رکن اسمبلی تھامس میسی نے ایوان میں متعارف کرائی تھی، جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ وزیر دفاع نے ایران میں فوجی اقدامات کے حوالے سے امریکی کانگریس کے آئینی اختیارات کو نظرانداز کیا اور غیر قانونی طور پر اپنے اختیارات کا استعمال کیا۔ قرار داد میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر امریکی کارروائی کے نتیجے میں معصوم بچوں اور شہریوں کی ہلاکتوں پر وزیر دفاع آئین کی خلاف ورزی اور عہدے کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں۔

قرارداد کے مسترد ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹ ہیگسیتھ کو ایوان نے مکمل طور پر بَری کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھامس میسی کے علاوہ تمام ریپبلکن اراکین نے وزیر دفاع کا ساتھ دیا، جبکہ ڈیموکریٹس ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مواخذے پر رائے شماری سے قبل ہیگسیتھ نے اس کارروائی کو محض ایک تماشا اور امریکی مسلح افواج کے خلاف سازش قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دورِ جنگ کے دوران کبھی کسی وزیر دفاع کو برطرف نہیں کیا گیا اور تمام انجام دی جانے والی فوجی کارروائیاں مکمل طور پر قانونی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed