نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یہاں ملاقات کی جس میں فلسطین، جموں و کشمیر، افغانستان سمیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور،انسداد دہشت گردی اور کثیرجہتی نظام کے مستقبل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازعے کے دوران بات چیت کے لیے ثالث کے طور پر بھرپور کردار ادا کرنے پر پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے زور دیا ہے کہ تمام فریق تنازعات ختم کریں، سفارت کاری کی طرف واپس آئیں اور عالمی قانون کے مطابق بحری امدورفت کے حقوق اور آزادیوں کو مکمل بحال کریں۔منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظ و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو جموں و کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اجاگر کیا، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مذاکرات میں پاکستان کی سہولت کاری بھی شامل ہے۔ انہوں نے تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو موثر ترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے لیے پاکستان کی دیرینہ خدمات کے ساتھ ساتھ مذاکرات، ثالثی اور کشیدگی میں کمی کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ بعد ازں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دور ان اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں،ان کا دورہ پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے،اس سے کثیر جہتی نظام کے لیے ہمارے مشترکہ عزم اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کی بھی عکاسی ہوتی ہے،پاکستان کی اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور پاکستان کثیر جہتی نظام کا مضبوط حامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کو برقرار رکھنے ، اس پر عملدرآمد، عالمی امن و سلامتی اور امن کے قیام کے لئے تعاون اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے کثیر جہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں،اقوام متحدہ کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعاون مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی قیادت اور کثیر الجہتی نظام،بین الاقوامی قانون، بات چیت اور تنازعات کے پر امن حل کیلئے ان کے اصولی عزم کو سراہتے ہیں وہ پاکستان کے عظیم دوست ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed