دبئی سے اسرائیل جانے والے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

دبئی سے اسرائیل جانے والے مسافر طیارے کے کاک پٹ میں غیر معمولی صورتحال اور پائلٹوں کے درمیان تنازع کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب طیارہ 34 ہزار فٹ کی بلندی پر تھا، جہاں سے وہ اچانک تیزی سے گر کر 17 ہزار فٹ پر آ گیا۔

اس ایمرجنسی صورتحال کے دوران دوسرے پائلٹ نے مداخلت کی اور نارمل پائلٹ نے فوری طور پر ہنگامی کوڈ جاری کر دیا، جس پر زمینی ایئر ٹریفک کنٹرولرز فوری طور پر الرٹ ہو گئے۔ رپورٹس کے مطابق ایک پائلٹ کے جارحانہ رویے کے باعث طیارہ انتہائی سیدھے رخ پر مڑ گیا اور دونوں کے درمیان ہاتھا پائی کے دوران جہاز 9 منٹ کے اندر مزید 4 ہزار فٹ نیچے آ گیا۔ جب نارمل پائلٹ نے کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر فضائی عملے نے بھی مداخلت کی۔

اس واقعے کے بعد اردن کی فضائی حدود میں موجود طیارے کا رخ تبدیل کر کے سعودی عرب کی حدود میں لایا گیا، جہاں اسے تبوک کے ہوائی اڈے پر ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ لینڈنگ کے فوراً بعد سعودی سیکیورٹی فورسز نے رن وے پر طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے پائلٹس کو حراست میں لے کر واقعے کی حقیقی وجوہات جاننے کے لیے بلیک باکس کے ذریعے مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed