4 کولانگ مارچ ہوگا اور سہیل افریدی ہی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔ شاندانہ گلزار

چار اکتوبر کو سہیل افریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اسلام اباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے اور لانگ مارچ ہو کر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی خاتون ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بدھ کے روز پشاور پریس کلب میں خیبر پختون خوا اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مشہور قانون دان معظم پر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شاندانہ گلزار نے کہا کہ کسی لاٹھی گولی اور پابندی سے نہیں ڈرتے لانگ مارچ ہوگا تو لازمی ہوگا انہوں نے کہا کہ ائین پاکستان کو گالیاں دینے والے اج اسمبلیوں میں محب وطن بن کر بیٹھے ہوئے ہیں اور جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے لیے اور لانگ مارچ روکنے کے لیے ایمرجنسی اور گورنر راج کے راگ الاپے جا رہے ہیں۔ مرکزی حکومت نے وزراء کی فوج ظفر موج کو خیبر پختون خواہ کا راستہ دکھایا ہوا ہے جو باقاعدگی سے یہاں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو خیبر پختم خواہ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے عوام اور سیکیورٹی فورسز کے جنازوں میں نظر نہیں اتے اور اج وہ جمہوریت کا سبق دے رہے ہیں۔شاندانہ گلزار نے کہا جمہوریت کا راب الاپنے والے فارم 47 والے حکمرانوں کی وجہ سے اج عوام پٹرول بجلی اور اٹا خریدنے کی سکت سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اج لانگ مارچ کے موقع خیبر پختون خواہ میں پی ٹی ائی کے وزراء اور ایم پی ایز اور کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت برداشت کرے شاندانہ گلزار نے کہا کہ پٹھان بھی ہمارے ہیں فوج بھی ہماری ہے اور پولیس بھی ہماری ہے لہذا ان اداروں کو عوام کے ساتھ نہ لڑایا جائے۔ اور اختیارات کا غلط استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن ہیں لہذا مزاحمت کا راستہ نہ ہو مفہمت کا راستہ اپنایا جائے اور ہمیں پرامن لانگ مارچ کرنے دیا جائے۔ شوکت یوسف زی پر تفصیلات کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ بیان ان کی اپنی سوچ کے مطابق ہے اگر انہیں کوئی خطرہ ہے تو وہ پارٹی کو اگاہ کریں۔ پریس کانفرنس سے معروف قانون دان معظم بٹ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یکم اکتوبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے اور لانگ مارچ کو اور پی ٹی ائی کے احتجاجی تحریک کو بہانہ بنا کر میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا پختونوں پر ظلم کرنے والے یہ دیکھ لیں کہ ماضی میں یہی پختون تھے جو کشمیر کے لیے لڑے اور یہ پاکستان کے ریفرنڈم میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پختون قلبی قربانیاں دے چکے ہیں اور ائندہ بھی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بم بنانے والے ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے ساتھ پختون غلام اسحاق خانی تھے بٹن تو ایک شخص نے دبایا اور اج وہ ہیرو بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جرنیلوں کو اغوا کرنے والے بھی اج محب وطنی کی بات کر رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed