جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن مکہ مکرمہ پہنچ گئے ، امت مسلمہ کے عظیم لیڈر کی اس وقت حرمین الشریفین پاک سرزمین پر موجودگی برکت سے خالی نہیں ، سیاسی میدان کے نڈر سپہ سالار ، دلیل کیساتھ بات کرنے اور ملت اسلامیہ کے بے تاج بادشاہ مولانا فضل الرحمن اس وقت مسلم دنیا کی جو ترجمانی کر رہے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں لہذا ہم انکی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ریاض سعودی عرب کے سرکردہ رہنما الحاج ممتاز خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی سعودی عرب میں مقیم جماعتی احباب کیساتھ والہانہ محبت ، اخلاص اور بے پناہ خندہ پیشانی ہمارے لئے خوش نصیبی ہے انکے چہرے کی مسکراہٹ ، باتوں کا وقار اور ملنساری کا پیکر باعث فخر ہے یہی وجہ ہے کہ مولانا موصوف کو پوری دنیا میں عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے اور یہ امت مسلمہ کے واحد لیڈر ہیں جنکی سیاسی بصیرت اور قیادت پر امت مسلمہ فخر کرتی ہیں اور مسلم دنیا کی امیدیں ان ہی سے وابسطہ ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں حاجی ممتاز خان نے کہا کہ حرمین شریفین ریڈ لائن ہے انکی سلامتی اور حرمت پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں نیز پاک سعودی مکہ معاہدہ حقیقی مقصد کے مطابق عمل در امد کرنے کیلئے پرعزم ہے ، پاک سعودی دوستی کی ترقی ، خوشحالی و سلامتی کیلئے ہم دعاگو ہیں۔ کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط مذہبی ، روحانی رشتہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو مضبوط تر بنتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے یہی وجہ ہے کہ لاکھوں پاکستانی روزگار کے سلسلے میں سعودیہ میں مقیم ہیں نیز یہ ہماری محبت اور عقیدت کا مرکز ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ایکدوسرے کا ساتھ دیا جو قابل فخر عمل ہے







