بھارت میں مبینہ زہریلی شراب سے 19 ہلاکتیں

بھارت کی ریاست ناگالینڈ کے دو اضلاع میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کے بعد پولیس نے مشتبہ ملاوٹ شدہ شراب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3 ہزار بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ ہلاکتوں کے اسباب اور شراب کی نوعیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

دوسری جانب پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 19 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed