شانگلہ میں سردی نے دستک دیدی ،موسلادھار بارش سے موسم سرد

شانگلہ کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش، وادی میں سردی کی دستک،پہاڑی سلسلوں پر ہلکی ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے لگی، موسلادھاربارشوں سے ندی نالوں میں پانی کا بہائو بڑھ گیا۔ شانگلہ اور مضافاتی بالائی علاقوں میں اتوار کی شب سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ منگل کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں اور مقامی دریاں میں پانی کے بہا میں اضافہ ہوگیا۔ مسلسل بارش کے بعد وادی میں موسم نے کروٹ لے لی اور سردی نے دستک دے دی ہے جس کے باعث بالائی اور پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی محسوس کی جارہی ہے۔بارش کے باعث شانگلہ کے مختلف علاقوں میں قدرتی چشموں اور آبشاروں میں پانی کی سطح بھی بڑھ گئی جبکہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے برساتی پانی کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوئی۔ مسلسل بارش سے نشیبی اور دریائی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب شانگلہ میں بارش شروع ہوتے ہی حسب معمول بجلی کی بندش نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کئی علاقے طویل دورانیے تک اندھیرے میں ڈوبے رہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہیں کہ بارش کے دوران واپڈا کی بجلی کی فراہمی میں تعطل معمول بن چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بارش کے باعث مقامی سطح پر بجلی پیدا کرنے والے پن بجلی گھروں کا نظام بھی متاثر ہوا۔مقامی پن بجلی گھروں کے واٹر چینلز میں ریت، مٹی اور دیگر ملبہ جمع ہونے سے پانی کا بہا متاثر ہوا جس کے نتیجے میں مقامی پن بجلی کی فراہمی بھی عارضی طور پر معطل رہی۔ ادھر بالائی پہاڑی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی ژالہ باری کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں سرد ہواں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ شہریوں کے مطابق موسم کی اچانک تبدیلی کے بعد گرم کپڑوں کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے اور بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بتدریج بڑھ رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ سمیت بالائی علاقوں میں 17 ستمبر تک وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں پانی کے بہا میں اضافے اور دیگر موسمی خطرات کا خدشہ موجود رہتا ہے اس لیے شہریوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے پیش نظر پہلے ہی الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو حساس مقامات، ندی نالوں، پہاڑی سڑکوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ مقامات پر خصوصی نظر رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔مقامی آبادی نے مطالبہ کیا ہیں کہ بارشوں کے دوران بجلی کی طویل بندش کا مستقل حل تلاش کیا جائے، مقامی پن بجلی گھروں کے واٹر چینلز کی بروقت صفائی اور مرمت کی جائے جبکہ بارش کے باعث متاثر ہونے والی سڑکوں اور دیگر بنیادی تنصیبات کی نگرانی بھی مثر بنائی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed