آئی جی ایف سی کے پی نارتھ کا رائزنگ شانگلہ ایکسپو کا افتتاح

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور کے پی نارتھ میجر جنرل راو عمران سرتاج نے آج یونیورسٹی آف شانگلہ میں ہونے والے رائزنگ شانگلہ ایکسپو 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ ، کمشنر مالاکنڈ ،آرمی بریگیڈ کمانڈر ، ڈی سی شانگلہ ، علاقائی مشران ، یوتھ اور سٹوڈنٹس کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھیں ۔ااس موقع پر آئی جی ایف سی نے ایکسپو کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کی خوصلہ افزائی کی۔انہوں نے رائزنگ شانگلہ ایکسپو 2026 کے انعقاد کو انتہائی اہم اور مفید قرار دیا۔یہ ایکسپو فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ ، پاک فوج ، یونیورسٹی آف شانگلہ اور پاتھ فاانڈر گروپ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا ۔یہ ایکسپو شانگلہ کی تاریخ کے بڑے اور اہم ترین ایونٹس میں سے ایک ہے، جو علاقے کی ثقافتی شناخت، نوجوانوں کی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور ترقی کے امکانات کو ایک خوبصورت پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed