یمن میں سعودی فضائی حملہ، 25 افراد جاں بحق یا لاپتا

یمن کے جنوب مغربی علاقے میں سعودی طیاروں کے فضائی حملے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق یا لاپتا ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثیوں سے وابستہ خبر رساں ایجنسی ’سبا‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے صوبہ لحج کی وادی مبق میں مسافر بسوں اور ٹرکوں کو نشانہ بنایا۔

حوثی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں جاں بحق یا لاپتا ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں سعودی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاپتا افراد کی تلاش کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed