مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس تعینات

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لاہور میں رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے جبکہ انہیں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں گھر سے باہر آمدورفت محدود رکھنے کا بھی کہا گیا ہے۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کو مبینہ طور پر گھر میں نظربند کرنے کے معاملے پر ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

یہ درخواست جے یو آئی (ف) کے کارکن اور وکیل ابرار حسین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں آئی جی پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی ناکہ بندی کرکے ان کی نقل و حرکت محدود کردی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بازیابی کا حکم جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کرنا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed