تورغر میں گاڑی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق، 7 زخمی

**تورغر:** خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں شاہ تل روڈ پر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔ حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈاٹسن شاہ تل سے جدباء جا رہی تھی کہ گیگانی کنڈاؤ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا، جہاں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں مولانا سمیع اللہ، سخیم اللہ، ڈرائیور حکیم خان اور کریم شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی ضلع تورغر کی تحصیل کنڈر حسن زئی کے علاقے کڑاک حسن زئی میں ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں ایک گاڑی بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری تھی۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ضلع تورغر کا شمار خیبر پختونخوا کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں ہوتا ہے۔ یہاں بیشتر رابطہ سڑکیں تنگ اور بل کھاتی ہیں، جو گہری کھائیوں کے درمیان سے گزرتی ہیں۔ ان راستوں پر سفر کے دوران گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور حادثات کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed