برطانوی پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون کا انتقال

(ویب ڈیسک) برطانوی حکومت سے پاکستان میں پنشن وصول کرنے والی آخری خاتون جنت خاتون قائم خانی 107 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

رپورٹس کے مطابق جنت خاتون کا تعلق سندھ کے شہر جھڈو سے تھا۔ ان کے شوہر عبدالشکور قائم خانی برطانوی دور حکومت میں 17ویں پونا ہارس رجمنٹ میں بطور سپاہی خدمات انجام دیتے تھے۔

شوہر کے انتقال کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے انہیں ملنے والی پنشن ان کی بیوہ جنت خاتون کو منتقل کردی گئی تھی۔ وہ طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے ذریعے یہ پنشن وصول کر رہی تھیں۔

جنت خاتون 1919 میں برطانوی ہندوستان کی ریاست راجستھان کے علاقے جھنجھنو میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ جھڈو ٹاؤن کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین عمر دراز قائم خانی کی والدہ تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز پیر کی صبح 11 بجے جھڈو کی مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed