غزہ میں اسرائیلی حملے، 24 گھنٹوں میں 4 فلسطینی شہید

غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 فلسطینی شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی جان سے گئے اور 7 افراد زخمی ہوئے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 679 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 74 ہزار 746 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں سے 851 فلسطینیوں کی لاشیں بھی برآمد کی ہیں، جبکہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 234 تک پہنچ چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed