ویلنگٹن ٹیسٹ دیکھنے پہنچے طلبہ کیمرے میں پکڑے گئے

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری روز کالج سے غیر حاضر ہوکر میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچنے والے نوجوان ٹی وی کیمروں کی زد میں آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز کالج کے چند طلبہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اطمینان سے برگر کھا رہے تھے کہ اچانک کیمرے نے انہیں بڑی اسکرین پر دکھا دیا۔

اسکرین پر خود کو دیکھتے ہی نوجوانوں نے اپنے چہرے چھپانے کی کوشش کی، تاہم ان کی یہ ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میچ کے دوران کمنٹیٹرز نے بھی اس دلچسپ منظر پر تبصرے کیے، جس سے شائقین کی توجہ ان نوجوانوں کی جانب مبذول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ کالج اسٹیڈیم کے سامنے سڑک کے دوسری جانب واقع ہے۔ اسی کالج کے طلبہ پہلے ٹیسٹ کے آخری روز دلچسپ مقابلہ دیکھنے کے لیے کلاسز چھوڑ کر اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed