جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں کینڈی بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے، جبکہ 30 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں آگ گزشتہ روز لگی تھی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں۔
انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے لاپتا ہونے والے 30 افراد کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق فیکٹری میں آتشزدگی کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔







