کراچی ایئرپورٹ کے قریب سڑک کے کھمبے طیاروں کیلئے خطرہ قرار

کراچی: کراچی ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل گلستان جوہر اور شارع فیصل کے درمیان تعمیر کی گئی نئی سڑک پر نصب کھمبوں کو طیاروں کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) نے کسی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی انتظامیہ کو تجاویز ارسال کردی ہیں۔

اے ٹی سی کے مطابق رات کے وقت سڑک پر نصب کھمبوں کی روشنیاں دور سے رن وے جیسا منظر پیش کرتی ہیں۔ اس صورت حال کے باعث طیاروں کی لینڈنگ کے دوران خطرات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اے ٹی سی نے سفارش کی ہے کہ رن وے کے سامنے طیاروں کی لینڈنگ کے کوریڈور کو مکمل طور پر خالی رکھا جائے۔ اس کے علاوہ گلستان جوہر کے لیے تعمیر کی گئی نئی سڑک پر نصب کھمبوں کی اونچائی فوری طور پر کم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اے ٹی سی نے خبردار کیا ہے کہ طیاروں کے کھمبوں سے ٹکرانے کے باعث کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا ہے۔ اس لیے رات کے اوقات میں رن وے کے سامنے نئی سڑک پر نصب کھمبوں کی روشنیاں بند رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے کو کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ساتھ بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed