ایڈیشنل سیشن جج پشاور مراد اکمل نے نانا کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بنا بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی محمد نعیم خان پانام ڈھیری ایڈوکیٹ نے کی، استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم سلیم پر الزام ہے کہ اس نے 10 فروری 2025 کو تھانہ متھرا کی حدود میں اپنے نانا محبوب کو قتل کیا ، جس پر متقول کے بھائی نے ملزم پر دعویداری کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا جس کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع،دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہاجبکہ محض نامزدگی کی بنیاد پر کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی،اس کے ساتھ ساتھ استغاثہ اور گواہان میں تضاد بھی موجود ہے،لہذا عدالت ملزم کو بری کیا جائے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ناکافی شواہد اور عدم ثبوت پر ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے







