ایک وزیر روز تبصرے کررہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا’ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر آج کل روزانہ ٹی وی پر آکر ان کے خلاف تبصرے کر رہے ہیں، جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف جواب دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے۔لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے مذکورہ وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جن کاروباری شخصیات پر تنقید کی جا رہی ہے، وہ پاکستان کے معزز شہری ہیں اور وفاقی و مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور عہدیدار رہ چکے ہیں۔محسن نقوی کے مطابق ان کاروباری شخصیات کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر الیکشن میں پارٹی فنڈ کے نام پر ان سے اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed