پشاور کے تھانوں میں شفافیت لانے کا بڑا اقدام، محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

پشاور میں شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں کے نظام میں مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لیے محرر اسٹاف کے کندھوں پر باڈی کیمرے لگانے کا اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کندھوں پر نصب ان جدید کیمروں کے ذریعے تھانوں میں آنے والے سائلین اور محرر اسٹاف کے درمیان ہونے والی تمام گفتگو اور معاملات کی براہِ راست آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے پشاور کے سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے جبکہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) آفس میں بھی ان کیمروں کی باقاعدہ نگرانی کا نظام وضع کیا جائے گا۔

پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کو باعزت ماحول فراہم کرنا ہے، اور اگر کسی تھانے میں محرر اسٹاف کی جانب سے سائلین کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت سامنے آئی تو کیمرے کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ٹھوس ثبوت پیش کی جا سکے گی، جس کی روشنی میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed