ڈھاکا ایئرپورٹ پر ملائیشیا سے واپس آنے والے شوہر کے لیے تین بیویوں میں جھگڑا

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ہوائی اڈے پر ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک شہری کے استقبال کے دوران اس وقت غیر معمولی ہنگامہ برپا ہو گیا جب بیک وقت تین خواتین اسے اپنے ساتھ گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئیں، جنہیں اس کی بیویاں قرار دیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جیسے ہی مذکورہ مسافر ایئرپورٹ پر اترا، تینوں خواتین نے اسے اپنے حصار میں لے لیا اور ہر ایک نے اسے اپنے ہمراہ لے جانے پر اصرار شروع کر دیا۔ ابتدا میں ہونے والی معمولی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے شدید تلخ کلامی، دھکم پیل اور کھینچا تانی میں بدل گئی، جسے دیکھ کر ایئرپورٹ پر موجود دیگر مسافر بھی ششدر رہ گئے۔

صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر ایئرپورٹ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری مداخلت کرتے ہوئے کشیدگی کم کرانے کی کوشش کی۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے گردش کر رہی ہے، تاہم ان خواتین کا اس شخص کے ساتھ واقعی ازدواجی رشتہ ہے یا نہیں اور اس تصادم کا اصل محرک کیا تھا، اس حوالے سے آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed