بنوں میں کنگرپل چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 4 ہلاک

خیبر پختونخوا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں کے علاقے میں واقع کنگرپل چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے، جبکہ جوابی آپریشن میں چار دہشتگرد مارے گئے۔

سینٹرل پولیس آفس سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں کی کنگرپل چوکی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ پسپا کر دیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس فورس اور محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانا پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور بہادری کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے کی سرزمین پر دہشتگردوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے اور ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed