گورنر ہائوس میں محفل موسیقی پر شوکت یوسفزئی برس پڑے

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے گورنر ہاس پشاور میں گزشتہ رات منعقد ہونے والی محفل موسیقی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبہ غم میں ڈوبا ہوا تھا اور ایک روز قبل ڈی ایس پی، سب انسپکٹر سمیت پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوئے تھے، جبکہ شہدا کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے میں گورنر ہاس کے اندر محفل موسیقی کیسے منعقد کی جاسکتی ہے؟ گورنر صاحب کیا یہ بے حسی کی انتہا نہیں؟ کیا کلچر نائٹ شہدا کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف نہیں؟شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر خود پی ٹی آئی پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ اس کے رہنما شہدا کے جنازوں میں شرکت نہیں کرتے، لیکن انہیں خود بھی سوچنا چاہیے تھا کہ جب پورا صوبہ سوگوار ہے تو محفل موسیقی ملتوی کرنے کا خیال کیوں نہیں آیانہوں نے کہا کہ اگر یہ تکبر ہے تو توبہ و استغفار کریں اور اللہ تعالی اور قوم سے معافی مانگیں۔ گورنر کسی اور وقت بھی موسیقی سے لطف اندوز ہوسکتے تھے، ایک ماہ کام کرنے کے بعد اگر تھکن محسوس ہورہی تھی تو اس کے لیے بھی کوئی اور وقت منتخب کیا جاسکتا تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلی سہیل آفریدی پر شہدا کے جنازوں میں شرکت نہ کرنے کے الزامات لگاتے تھے، لیکن انہوں نے خود اس معاملے میں حد کردی۔شوکت یوسفزئی نے مزید الزام عائد کیا کہ گورنر کی تمام تر توجہ تجاوزات کے خاتمے پر مرکوز ہے، جبکہ صوبے کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا اور لوگوں سے روزگار چھین کر انہیں سڑکوں پر لے آیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب شہدا کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہو تو ایسے موقع پر گورنر ہاس میں محفل موسیقی کا انعقاد کسی طور مناسب نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed