چیف ایگزیکٹو پیسکو انجینئر اختر حمید خان کی خصوصی ہدایات پر، پشاور سرکل کے افسر انجینئر ارباب فاروق، ایکسین انجینئر فدا خان اور ایس ڈی او سٹی ٹان سب ڈویژن انجینئر محمد رضوان کی نگرانی میں نادہندگان اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔کارروائی کے دوران 11 کے وی پخہ غلام فیڈر کی زبیر کالونی میں 200 کے وی اے ٹرانسفارمر کو 2 کروڑ روپے جبکہ 11 کے وی سربلند پورہ فیڈر کی الحفیظ کالونی، رنگ روڈ میں 200 کے وی اے ٹرانسفارمر کے ایچ ٹی جمپرز کو 67 لاکھ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کر دیا گیا۔ دونوں مقامات پر غیر قانونی ڈائریکٹ کنکشنز (کنڈوں) کی بھی نشاندہی کی گئی۔دونوں کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 67 لاکھ روپے کے واجبات کے خلاف مثر اقدامات کیے گئے۔ پیسکو حکام نے واضح کیا ہے کہ ریکوری، بجلی چوری کی روک تھام اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔






