خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسم سرما آتے ہی گیس بحران شدت اختیار کر گیا، صبح ناشتہ کئے بغیر بچوں کو سکول جانا پڑتا ہے، اس صورتحال سے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مردان اور دیگر اضلاع کے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔ایک طرف ایل پی جی مہنگی ہونے سے شہریوں پر اضافہ بوجھ آن پڑا ہے تو دوسری طف گیس بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، ضلع مردان میں بھی سردی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، گیس بندش کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی شکایات بھی الگ سے درد سر بنی ہوئی ہیں، جبکہ ایسے میں شہریوں کی نظریں حکام کی جانب لگی ہوئی ہیں۔دوسری طرف سی این جی سٹیشنز بندش بھی معمول بن گیا ہے، شہریوں کی جانب سے اس صورتحال میں گیس فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو اس سلسلے میں ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔






