پشاور کے معروف سیاسی رہنما کا مبینہ قتل’ دوسری اہلیہ گرفتار

اندرونِ شہر محلہ تسبیح گراں سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما احمد علی کے مبینہ قتل کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس نے ان کی لاش برآمد کرنے کے بعد قتل میں مبینہ طور پر ملوث دوسری اہلیہ سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،احمد علی شہر کے معروف خاندان محمد علی خان کے صاحبزادے تھے۔ذرائع کے مطابق احمد علی گزشتہ کئی روز سے لاپتہ تھے، جس پر ان کے بیٹے نے تھانہ گلفت حسین، ہشنگری میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی، پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کوششیں کیں، تاہم ابتدا میں کوئی سراغ نہ مل سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بعدازاں ایک خاندانی ذریعے سے اطلاع ملنے پر پولیس نے بڈھنی نہر سے ملنے والی ایک نامعلوم لاش کے معاملے کی دوبارہ تحقیقات شروع کیں۔شناخت نہ ہونے کے باعث مذکورہ لاش کو امانتا دفن کردیا گیا تھا، تاہم بعد میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ یہ لاش مبینہ طور پر لاپتہ احمد علی کی تھی۔ذرائع کے مطابق احمد علی کو مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کارپٹ میں لپیٹ کر بڈھنی نہر میں پھینک دی گئی تھی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی دوسری اہلیہ سمیت متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔معروف سیاسی و سماجی خاندان سے تعلق رکھنے والے احمد علی کے مبینہ قتل کے انکشاف نے شہر میں تشویش پیدا کردی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تفتیش میں یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ قتل کے محرکات کیا تھے اور مبینہ واردات میں گرفتار افراد کا کیا کردار رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed