وکلاء کے پارکنگ کا مسئلہ حل ، پانچ منزلہ کارپاکنگ کی تعمیر مکمل

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امین الرحمن یوسفزئی نے کہا ہے کہ وکلا برادری کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 5 منزلہ کار پارکنگ مکمل کرکے حوالے کر دی گئی ہے، جہاں بیک وقت تقریبا 600 وکلا کی گاڑیاں پارک کی جا سکتی ہیں، جبکہ باقی تین منزلوں کی تعمیر بھی جلد مکمل کرلی جائے گی، جس کے بعد پارکنگ کی مجموعی گنجائش ایک ہزار گاڑیوں تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن وکلا کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے اور کار پارکنگ کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ باقی تین منزلوں کی تعمیر مکمل ہونے سے وکلا کو درپیش پارکنگ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بار ایسوسی ایشن وکلا برادری کی فلاح و بہبود اور سہولیات میں اضافے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی جبکہ سڑک پر ٹریفک جام کے مسائل بھی حل ہو جائینگے۔اس ضمن میں انہوں نے نو تعمیر شدہ کار پارکنگ پلازہ کا دورہ کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed