شکیل الرحمان، پشاور
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان انڈر 19 نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔عمان میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بنگلہ دیش کو 138 رنز پر آؤٹ کیا اور بعدازاں 139 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 31.4 اوورز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ عبداللہ المعہی نے 50 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ رقیبول حسین نے 26 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سیم نے دو جبکہ حسنین عباس ڈار، علی رضا اور احمد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 21.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حیام خان نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان 54 گیندوں پر 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو باآسانی فتح سے ہمکنار کیا۔فاینل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔






