شمالی وزیرستان میں 12سال بعد تجاوزات کیخلاف آپریشن

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 12سال بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، 2014 کے بعد اس علاقے میں آپریشن نہیں کیا گیا، اس لئے اب کی بار منظم گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری اراضی واگزار کرانے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے کارروائی میں متحرک ہوگئے ہیں، آپریشن کا بنیادی مقصد سرکاری زمینوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ اور شہریوں کے لیے آمدورفت کی سہولیات بہتر بنانا ہے۔انتظامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران سرکاری اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ختم کرکے زمین واگزار کرائی جائے گی، اس اقدام سے طویل عرصے سے عوامی استعمال میں مشکلات کا باعث بننے والے مقامات کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔12سال بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کا ایک اہم مقصد عوامی گزرگاہوں کو بحال اور کشادہ کرنا بھی ہے، تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کم ہوں، انتظامیہ کے مطابق تجاوزات کے خاتمے سے علاقے میں عوامی مقامات کی بحالی اور شہری سہولیات کی بہتری ممکن ہو سکے گی۔صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت میر علی میں سرکاری اراضی کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق سرکاری زمینوں کو قبضوں سے واگزار کرانے اور عوامی راستوں کی بحالی کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed