پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ سموگ کے باعث راولپنڈی منتقل

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں شدید سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق 17 سے 21 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پیشگی شیڈول دوسرا ٹیسٹ میچ اب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ میچ کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور صرف وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی راولپنڈی ہی میں جاری ہے۔

دوسری جانب، صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے جہاں شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 450 تک پہنچ گیا ہے، جبکہ ملتان روڈ، سفاری پارک اور جی ٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں آلودگی کی سطح 500 سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جس کے باعث فضا میں سموگ کا برقرار رہنا متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed