ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 373 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مندی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 51 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 980 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed