مشیر صنعت کا دورہ نوشہرہ’ 3 صنعتی یونٹس کا افتتاح

خیبر پختونخوا کے مشیر صنعت و تجارت ڈاکٹر محمد ارشاد نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نوشہرہ اکنامک زون ایکسٹینشن کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران 40 کروڑ روپے مالیت کے تین نئے صنعتی یونٹس کا افتتاح کیا۔ ان یونٹس سے 500 تک براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔یہ یونٹس میں مانی فوڈز شامل ہے جس میں 20 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور 400 تک ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے؛ صورات خان پلاسٹک جو ری سائیکل شدہ پلاسٹک پیلٹس تیار کرے گا؛ اور ڈائنامک منرلز پروسیسنگ یونٹ جو مقامی معدنیات کو صنعتی استعمال اور متحدہ عرب امارات کو برآمد کے لیے پراسیس کرے گا۔ مخر الذکر دو یونٹس میں مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ان سے 100 تک ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشاد نے مزید سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے بروقت فیصلوں، بہتر صنعتی خدمات اور کاروبار دوست ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کے لیے زون منیجرز کو زیادہ اختیارات دینے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کے پی ای زی ڈی ایم سی کی ای آر پی پر مبنی ڈیجیٹل اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے نوشہرہ اکنامک زون میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔مشیر نے کلین اینڈ گرین زون اقدام کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ایک شجرکاری مہم کا آغاز کیا جس کے تحت نوشہرہ اکنامک زون میں ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔سی ای او کے پی ای زی ڈی ایم سی شہریار گل اور سینئر سرکاری حکام کے ہمراہ مشیر نے زون کے آپریشنز، انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے انتظامات کا جائزہ لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed