پیسکو کا ہائی لاس ٹرانسفارمرز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کروڑوں کے بقایا جات پر درجنوں بجلی ٹرانسفارمرز منقطع

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (PESCO) نے صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خاتمے اور زیرِ التواء کروڑوں روپے کے بقایا جات کی وصولی کے لیے گرینڈ آپریشن تیز کرتے ہوئے متعدد علاقوں میں ہائی لاس ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق یہ یکمشت کارروائیاں چیف ایگزیکٹو پیسکو اختر حمید خان کی مستقیم ہدایت پر عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پیسکو خیبر سرکل میں 11 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بقایا جات پر 116 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کی گئی، جبکہ پشاور سرکل میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر 8 ٹرانسفارمرز بند کر دیے گئے۔

اس کے علاوہ سوات سرکل میں 10 کروڑ روپے کے بقایا جات پر 94 ٹرانسفارمرز کی سپلائی معطل کی گئی، جس میں بونیر کے 39 انڈسٹریل اور 5 گھریلو، شانگلہ کے 43 اور دیر کے 5 ٹرانسفارمرز شامل ہیں۔ جنوبی اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے بنوں سرکل میں 41 ٹرانسفارمرز پر 4 کروڑ روپے کے واجبات پر بجلی کاٹی گئی جبکہ ڈی آئی خان سرکل میں بھی ایک ہی دن میں 6 ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے۔

پیسکو انتظامیہ نے بتایا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے صارفین کی سہولت کے لیے کھلی کچہریوں کے ذریعے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور جو صارفین یا علاقے اپنے بقایا جات کی ادائیگی کر رہے ہیں ان کے ٹرانسفارمرز کی بجلی فوری بحال کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed