لکی سیمنٹ نے پیزو میں مقامی افراد میں لوڈر رکشے تقسیم کر دیے

لکی سیمنٹ لمیٹڈ نے پیزو میں مقامی آبادی کی معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور پائیدار ذرائع معاش کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پیزو پلانٹ کے علاقے میں مقیم افراد میں لوڈر رکشے تقسیم کیے ہیں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مقامی افراد کو باعزت اور خود مختار روزگار کی فراہم کے ساتھ ساتھ ان کے خاندانوں کے لیے آمدنی کے مستقل اور دیرپا ذرائع پیدا کرنا ہے۔کمپنی حکام کے مطابق، لکی سیمنٹ لمیٹڈ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (CSR) کے تحت ان علاقوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتی ہے جہاں اس کے صنعتی آپریشنز جاری ہیں۔ لوڈر رکشوں کی فراہمی سے مقامی سطح پر سامان کی ترسیل اور چھوٹے کاروبار سے منسلک سرگرمیوں کو تقویت ملے گی، جس سے نہ صرف افراد کی معاشی حالت بہتر ہوگی بلکہ علاقے کی مجموعی معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔پیزو کی مقامي برادری نے لکی سیمنٹ کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے کمیونٹی کی طویل مدتی خوشحالی اور معاشی خودمختاری کا ایک بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔ کمپنی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی مقامی آبادی کا معیارِ زندگی بلند کرنے کے لیے ایسے پائیدار فلاحی اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed