بیوہ خاتون سے 18 لاکھ روپے کا فراڈ، این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ملزم کو  گرفتار کر لیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اسلام آباد نے مالیاتی سائبر کرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنا کر 18 لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد کی ٹیم نے متاثرہ بیوہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مالیاتی فراڈ اور سائبر اسکیم میں ملوث ملزم کو سراغ لگا کر حراست میں لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے خاتون کو مختلف جھانسوں میں لا کر ان کی رقم وصول کی اور پھر روپوش ہو گیا۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ لوٹی گئی رقم کی برآمدگی اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کے حوالے سے بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

ترجمان این سی سی آئی اے نے شہریوں، بالخصوص خواتین اور معمر افراد کو تنبیہ کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک کال، مالیاتی لالچ یا آن لائن سکیموں پر اعتبار نہ کریں اور فوری طور پر ایجنسی کو اطلاع دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed