صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 3 افراد جاں بحق

ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں اور ٹریفک کے حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق اصحاب سکنہ برہ کئی کمیپ میرہ نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ حارث سکنہ مذکورہ نے ان پر چاقو سے وار کرکے شدید زخمی کیا، وجہ عناد معلوم نہیں ہے، مجروح بعد ازاں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، اصف علی سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ سعید سکنہ بازارگے دوبیان نے ان پر اور ان کے بھائی عدنان علی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی عدنان علی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ وہ بال بال بچ گئے وجہ عناد تنازعہ گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے، جہانگیرہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 17 سالہ نوجوان محمد ذوہیب سکنہ جہانگیرہ جاں بحق ہو گیا تورڈھیر پولیس نے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed