سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ کی یومِ اتحادِ جرمنی کی تقریب میں شرکت

سوات سے تعلق رکھنے والے سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے زیر اہتمام یومِ اتحادِ جرمنی کی تقریب میں شرکت کی اور جرمن سفیر سمیت عوامِ جرمنی کو قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔تقریب میں سفارت کاروں، اعلیٰ سرکاری حکام، کاروباری شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جرمنی کے تاریخی اتحاد اور امن، جمہوریت و معاشی ترقی کے سفر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔سردار وقار شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا کہ جرمنی کا اتحاد، جمہوری استحکام اور معاشی ترقی عالمی برادری کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں تجارت، تعلیم، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا کر مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے جرمن سفارت خانے کی جانب سے پرتپاک میزبانی کو سراہتے ہوئے عالمی امن، ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں جرمنی کے کردار کی تعریف کی۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء کے درمیان تبادلہ خیال کے دوران پاکستان اور جرمنی کے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت اجاگر کی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed