غریب بچوں کو بھی اشرافیہ کے برابر تعلیمی مواقع ملنے چاہئیں’ وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم اورمساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے، غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی اشرافیہ کے برابرتعلیمی مواقع ملنے چاہئیں، آج وزیر اعظم نہیں بلکہ حقیقی خادم کی حیثیت سے آپ کے سامنے ہوں۔ دانش اسکول اسلام آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی ہے۔غریب خاندانوں کے ذہین بچے اعلی تعلیمی اداروں تک رسائی کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز پردستاویزی فلموں اور طلبہ کے تاثرات و کامیابیوں نے دل چھو لیے، ان کی کامیابیاں انتہائی متاثر کن ہیں، خیبرپختونخوا کی باصلاحیت بچی کی جدوجہد کامیابی اورحوصلے کی مثال ہے، اس نے امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ۔ خصوصی صلاحیتوں کی حامل بچی کی داستان کو غیر متزلزل عزم کی کہانی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ عظیم پاکستانی، محنتی، باوقار اور علم دوست باپ کی بیٹی ہے، غریب والد کے پاس بیٹی کی تعلیم کیلئے مالی وسائل نہیں تھے،محنت کش والدین شدید گرمی اور سردی میں حلال روزی کماتے ہیں، محدود آمدن کے باعث والدین بچوں کی تعلیم اور صحت کیاخراجات پورے نہیں کرپاتے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوان غیر معمولی ذہانت، جذبے اور زندگی سے بھرپور ہیں،نوجوان اپنی ذہانت اورمحنت سے پاکستان کوعالمی سطح پر نمایاں مقام دلا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالی مشکلات کیباعث کوئی ذہین بچہ معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے، غریبوں کے بچے ایچی سن جیسیاداروں میں تعلیم کا تصوربھی نہیں کرسکتے،اسی وژن کے تحت 2010 میں دانش اسکولز کی بنیاد رکھی، جس کا امقصد بچوں کومعیاری تعلیم کییکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دوردراز علاقوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کیذہین بچوں کومعیاری تعلیم دینی ہے، بہاولپور کی ہونہار بچی نے عزم اور ہمت سے تعلیم حاصل کی اور آج ڈاکٹر بن کرانسانیت کی خدمت کررہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed