پنجاب میں مریم نواز کی جانب سے لیپ ٹاپ سکیم شروع

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں لیپ ٹاپ اور اسکالرشپ سکیم کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید ہنر میں پوشیدہ ہے جبکہ دھرنے اور احتجاج ان کا مستقبل نہیں ہو سکتے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نوجوان نسل کی تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں محض نعروں کا دور ختم ہو چکا ہے اور موجودہ حالات کی ذمہ دار پچھلی حکمران جماعت ہے۔ وزیر اطلاعات نے سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور دیگر فورسز کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed