ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر رفیع اللہ اور کابینہ ممبران نےدیر کالونی پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک حادثے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کرتی ہے۔ یہ المناک سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔ معصوم بچوں کی جدائی ایک ایسا دکھ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اس کٹھن گھڑی میں ہم غم زدہ والدین، اہلِ خانہ اور تمام متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ جاں بحق ہونے والے تمام بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے والدین اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور ہمت عطا فرمائے، اور زخمیوں کو جلد از جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ ملاکنڈ چیمبر ضلعی انتظامیہ پشاور اور متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوسناک حادثے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور تعلیمی اداروں کی عمارتوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ مستقبل میں ایسے دل خراش واقعات سے معصوم بچوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور دلی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔







