خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کی سمری گورنر کو ارسال

خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ضروریات سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی۔سمری میں کہا گیا ہے کہ جنوبی اور ضم شدہ اضلاع کے لیے 120 فیصد سیکیورٹی چیلنج الائونس دیا جائے۔سمری کے مطابق دیگر آباد اضلاع میں بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد سیکیورٹی چیلنج الانس جبکہ ہزارہ ریجن کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الانس دیا جائے۔سمری میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ 3 دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے، پولیس کی قربانیوں کے باوجود تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کے پی پولیس کے ساز و سامان اور آلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed