فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر چناب کلب کی پارکنگ سے گاڑی چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان نے تعاقب کرنے پر گاڑی کے مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق گاڑی کے مالک کو موبائل پر الرٹ موصول ہوا جس کے بعد انہوں نے ٹریکر کی مدد سے گاڑی کی لوکیشن کا پتہ لگا کر ملزمان کا پیچھا کیا۔ تعاقب کے دوران ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے گاڑی کا مالک شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد والٹ پارکنگ سے گاڑی کی چابی وصول کرنے والا ملازم بھی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان اور لاپتہ ملازم کی تلاش شروع کر دی ہے۔







