شہباز الہی نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر نوشہرہ کے پرنسپل کی حیثیت سے اپنے عہدے کا چارج باقاعدہ طور پر سنبھال لیا ہے۔
سینٹر آمد پر ایلیٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے نیا چارج سنبھالنے پر پرنسپل شہباز الہی کو شاندار سلامی پیش کی۔ چارج سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے یادگارِ شہداء کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کی خاطر نذرانہِ جان پیش کرنے والے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر پرنسپل شہباز الہی نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر کے مختلف شعبوں کا مختصر معائنہ کیا اور سینٹر کے تدریسی و انتظامی عملے سے تعارفی ملاقات کی۔ انہوں نے عملے سے گفتگو کرتے ہوئے تربیتی امور اور سینٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔







