دوسرا روز’ ریڈ زون سیل’ بی آر ٹی بند، پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پشاور ریڈ زون سیل کر دیا گیا، اور پولیس اور ایف سی اہلکار تعینات کر دیئے گئے، اس کے ساتھ ہی بی آر ٹی سروس بھی بند کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی سروس گزشتہ روز صبح کے وقت بند کردی گئی تھی، اور اس غیر یقپینی صورتحال میں سکول، کالجز اور جامعات بھی بند رہنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔پشاور شہر کا ریڈ زون بدستور سیل ہے، مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں، اور پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکار بڑی تعداد میں تعینات ہیں، جبکہ ریڈ زون میں موجود سرکاری دفاتر میں بھی آج غیر اعلانیہ چھٹی ہے، دفاتر کیلئے جانے والے سرکاری ملازمین کو بھی واپس کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ رات موبائل سگنلز اور انٹرٹ دیر سے بحال کر دیا گیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر سے شہر بھر میں موبائل سگنلز بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed