اپنے عوام کو خوشحال اور آباد دیکھنا میرا خواب ہے ‘ مشیر اطلاعات

گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے اعتماد پر پورا اترنے اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ بلور خاندان نے ہمیشہ اپنی سرزمین اور وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنا ان کے لیے اعزاز ہے۔ اپنے عوام کو خوشحال اور آباد دیکھنا ان کا خواب ہے اور عوامی خدمت کی روایت کو آگے بڑھانا ان کا عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کا قیام اور عوام کی خوشحالی ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ پائیدار امن کے ذریعے ہی صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی کے مستحق ہیں۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور صوبے میں امن و امان کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ثمر ہارون بلور نے کہا کہ بلور خاندان کی عوامی خدمت کی روایت کو جاری رکھنا ان کے لیے اعزاز ہے اور وہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed