پشاور میں صفائی صورتحال بہتری کیلئے اقدامات کا فیصلہ

نو تعینات کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر)خالد محمود نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے موثراقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔یہ ہدایات انہوں نے چیف ایگزیکٹو واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی)تنویر خان سے ملاقات کے دوران جاری کیں۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی کے نظام کو مزید مثر بنانے کے لیے ایک مربوط اور منظم میکانزم تشکیل دیا جائے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے امور کی نگرانی، کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر)خالد محمود نے اس بات پر زور دیا کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی اپنائی جائے، تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکے۔انہوں نے چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی کو ہدایت کی کہ صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور اس ضمن میں مثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ صوبائی دارالحکومت پشاور کو صاف ستھرا رکھنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس پیش رفت ممکن ہو سکے۔کمشنر پشاور ڈویژن نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں مثر انداز میں ادا کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed