سائبر کرائم کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ڈی جی این سی سی آئی اے

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سید علی ناصر رضوی نے ڈائریکٹر آپریشنز عرفان اللہ خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد محمد شعیب خان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں سائبر جرائم کے خلاف جاری آپریشنل سرگرمیوں، زیرِ تفتیش مقدمات اور قانونی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران مختلف سائبر کرائم کیسز میں پیش رفت، جاری تحقیقات اور ملزمان کے خلاف قانونی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو مزید فعال بنانے اور تفتیشی عمل میں بہتری کے حوالے سے مختلف امور زیرِ غور آئے۔

ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات میں شواہد کی بنیاد پر پیشہ ورانہ انداز میں تحقیقات کی جائیں اور کیسز کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے آپریشنل حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی، عوام کو درپیش مسائل کے حل اور مختلف معاملات میں مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ ڈی جی این سی سی آئی اے نے کہا کہ ذمہ داریوں کی مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دہی کے ذریعے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed