چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم کے تمام اراکین اور کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر (CHI) پراجیکٹ کے ضلعی فوکل پرسنز و مانیٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام، اس کے اہم کارکردگی کے اشاریوں اور فیلڈ سرگرمیوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈاکٹر سید اظہر عباس نقوی نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے، اہم کارکردگی کے اشاریوں کی مسلسل اور مثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (CHIs) اور لیڈی ہیلتھ ورکرز (LHWs) کی فیلڈ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گھر گھر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو مضبوط بنایا جائے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر مثر، معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ فیلڈ سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کرتے ہوئے پروگرام کے مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام کے تحت عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے اور محکمہ صحت کی فیلڈ سروسز کو مثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔







