معدنیات و کان کنی کے شعبے کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائیگا’ ڈاکٹر سید سرفراز

گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے معدنیات و کان کنی ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے پیر کے روز اپنی ذمہ داریوں کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے اس موقع پرکہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور ان وسائل کو مثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معدنیات و کان کنی کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، جن سے بھرپور استفادے کے لیے مثر اقدامات ضروری ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ معدنیات کے شعبے کی ترقی اور محکمہ جاتی امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی سستی، غفلت یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس شعبے کو روایتی طریقہ کار سے نکال کر تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، جبکہ سرکاری امور کو بروقت اور مثر انداز میں نمٹانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ڈاکٹر سید سرفراز علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ معدنیات کی کارکردگی بہتر بنانے، صوبے کے معدنی وسائل کے مثر استعمال اور اس اہم شعبے کو معاشی ترقی میں مثر کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ فرائض کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی، غفلت یا عدم ذمہ داری پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی اور محکمہ جاتی امور میں شفافیت، مستعدی اور بروقت پیش رفت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed