خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کیلئے ایڈمنسٹریٹر تعینات

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد مخصوص اضلاع کے لیے گریڈ 20 کے آفیسر محمد یحیی اخونزادہ کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق محمد یحیی اخونزادہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق مخصوص 12 اضلاع کی ایڈمنسٹریشن کے امور دیکھیں گے۔ مذکورہ 12 اضلاع میں 8 ضم قبائلی اضلاع، مہمند، خیبر، باجوڑ، کرم، اورکزئی، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر کے ساتھ 4 بندوبستی اضلاع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت شامل ہیں۔ ان کے ساتھ ایڈیشنل آئی جی پی اور دیگر افسروں کی تقرری بھی کی جائے گی۔محمد یحیی اخونزادہ کو وفاق سے خیبرپختونخوا میں تعینات کر دیا گیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر محمد یحیی اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔ انکا تعلق چارسدہ سے ہے۔واضح رہے کہ محمد یحیی اخونزادہ اس سے پہلیایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں۔محمد یحیی اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مثر رہے گی۔ انکی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔گزشتہ روز، وفاقی کابینہ کی منظوری اور صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط کے بعد خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی دونوں نافذ کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed