بنوں ٹاؤن شپ پولیس کی فوری کارروائی، ماں پر قاتلانہ حملے کا ملزم آدھے گھنٹے میں گرفتار

بنوں میں ٹاؤن شپ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اپنی سگی والدہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے الزام میں نامزد ملزم کو آدھے گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بلال ولد زر خان، سکنہ افغانستان، حال مقیم خرگی ہوٹل، پر الزام ہے کہ اس نے رقم نہ ملنے پر اپنی والدہ کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن شپ انور خٹک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی شروع کی اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو مختصر وقت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو شاباش دی اور بروقت ردعمل کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed